نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی اب ججز بھی دینا شروع ہو گئے ہیں:سعدیہ تیمور

ثاقب نثار کو اب نوازشریف فیملی اور پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیی:رکن پنجاب اسمبلی

پیر 15 نومبر 2021 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی اب ججز بھی دینا شروع ہو گئے ہیں۔نوازشریف نے کہا تھا میں اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔ثاقب نثار کو اب نوازشریف فیملی اور پوری قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔وقت نے ایک بار پھر ثابت کردیا مسلم لیگ(ن) کو بے گناہ اور جھوٹے مقدمات میں سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

چند لوگوں کی سازش نے پاکستان کو مزید تیس سال پیچھے دھکیل دیا۔جسٹس شوکت صدیقی،جج ارشد ملک اور جج رانا شمیم کا بیان حلفی نوازشریف کی بے گناہی کی چیخ چیخ کے گواہی دے رہے ہیں۔اب پاکستان کی عدلیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے اوپر لگے دبوں کا صاف کرے۔انہوں نے مزید کہا ججز کا کام انصاف اور عدل کے تقاضے پورے کرنا ہے جب ججز نظام عدل سے ہٹ کر فیصلے کرینگے تو عدلیہ کے فیصلوں پر انگلیاں بھی اٹھیں گئیں اور بات بھی کرینگے۔دنیا کہاں سے کہاں پہنچ چکی ہے اور ہم آج بھی اشاروں پر چل رہے ہیں۔