کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی

پیر 15 نومبر 2021 23:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، کترینہ اور وکی کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں بالی ووڈ نگری کے کئی بڑے نام شامل ہیں۔اب تک کی اطلاعات میں کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کائرہ اڈوانی، ورون دھون، نتاشا دلال، اور دیگر کے نام سامنے آئے ہیں۔