میرا نام پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز تعیناتی کمیٹی میں ڈالا گیاہے ، تین مرتبہ اجلاس بلایا اور نہ ہوسکا ،سینیٹر کامل علی آغا

پیر 15 نومبر 2021 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ میرا نام پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز تعیناتی کمیٹی میں ڈالا گیاہے ، تین مرتبہ اجلاس بلایا اور نہ ہوسکا ،چیئرمین سینیٹ اگر آپ ذمے دار ہیں تو پھر بھی بتائیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ میں نکتہ اعتراض پر انہوںنے کہاکہ میرا نام پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز تعیناتی کمیٹی میں ڈالا گیا۔

انہوںنے کہاکہ میں نے کسی کو بھی نام ڈالنے کا نہیں کہا تھا،تین مرتبہ اس کمیٹی کا اجلاس بلایا لیکن نہ ہوسکا۔ انہوںنے کہاکہ پھر میرا نام نامعلوم وجہ سے کمیٹی سے نکالا گیا،چیئرمین سینیٹ اگر آپ ذمے دار ہیں تو پھر بھی بتائیں،اب بات کرنے کی گنجائش نہیں رہی ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ آپ مجھ سے چیمبر میں ملاقات کریں،آپ کی بات درست ہے اس پر آپ کی بات سنوں گا