کوآپریٹیو مارکیٹ میں آتشزدگی نے متاثر تاجروں کا کاروبار ختم کردیا،طارق حسن

پیر 15 نومبر 2021 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن. جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان.

(جاری ہے)

انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوآپریٹیو مارکیٹ میں آتشزدگی نے متاثر تاجروں کا کاروبار ختم کردیا انہوں نے کہا کہ اگر آگ پر قابو پانے کیلئے فوری فوم کا استعمال اور فائر بریگیڈ بروقت آگ بجھانے کے اقدام کرتی اور اپنی ذمہ داری ادا کرتی تو خوفناک آتشزدگی نہ ہوتی اس غفلت و لاپروائی کا جواب کون دیگا ان رہنماؤں نے کہا حکومت سندھ اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرئے اس طرح کے حادثے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں لیکن کوئی مربوط و موثر اقدامات نہیں کئے گئے کہ آئندہ ایسے حادثات نہ ہو ضرورت اس امر کی ہے فوری طور پر کوآپریٹیو مارکیٹ کے دکانداروں کی مشکلات کا ازالہ کیا اور انکے ساتھ مکمل مدد و تعاون کیاجائے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں کیونکہ ان پر یہ بہت مشکل وقت ہے وہ اپنی دکان اور کاروبار سے محروم ہیں