Live Updates

جہانگیر بدر کی برسی تقریب عوامی جلسے میں تبدیل ہو گئی

پیپلز پارٹی اقتدار کی نہیں عوام کی سیاست کرتی ہے، آپ بڑے معرکے کیلئے تیار ہیں،راجہ پرویز اشرف

پیر 15 نومبر 2021 23:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر کی برسی تقریب عوامی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔پیکو روڈ کے قریب منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار کی نہیں عوام کی سیاست کرتی ہے۔پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے ،جس نے غریب کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔

عوام کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ آپ بڑے معرکے کیلیے تیار ہیں، میں علامہ یوسف اعوان نے برسی تقریب میں دعا کرائی،اس موقع پر شہزاد سعید چیمہ،اسلم گل ،شہلا رضا،ثمینہ پگانوالہ،سونیا خاں ،انیسہ بانو،فیصل۔میر،طارق آرائیں ،ذوالفقار علی بدر،افنان بٹ،امجد جٹ،ملک جمشید ،صابر بھلہ۔فاروق ورک،عارف ظفر ،میاں طارق ،عمران اٹھوال ،عامر سہیل بٹ،روبینہ سہیل بٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عوام سے جھوٹ بولنے والوں کو حلقہ133 کے ووٹر محاسبہ کرینگے۔تقدیر آپ کے پاس موقع لیکر آئی ہے۔سابق حکمرانو سے اب حساب آپ نے لینا ہے دودھ اور پانی الگ الگ کرنیکا وقت آ گیا ہے۔انشا اللہ فتح اسلم گل کی ہو گی۔جو متوسط طبقے کا نمائندہ ہے۔بھٹو نے ثابت کیا کہ وہ جان دے سکتا ہے،ملک نہیں چھوڑ سکتا،آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کے فیڈریشن کو بچایا،بلاول بھٹو اپنی ماں،نانا اور عوام کے حقوق کا جھنڈا اٹھا کے کھڑا ہے۔

حسن مرتضی نے کہا کہ جہانگیر بدر کا خاندان تین نسلوں سے پیپلز پارٹی کیساتھ ہے۔کارکن ہو یا رہنما،وفا اور بہادری انکا نشان ہے،اسلم گل نے کہا کہ5دسمبر کو فتح عوام اور پیپلز پارٹی کی ہو گی۔ن لیگ ضیاء کے گملے میں بڑھی اور تحریک انصاف بھی انہی کے گملوں میں اگی ہے۔ہمارے لیڈر بھاگتے نہیں۔کاغذی شیر کا دل شیر کا ہوتا تو بھاگ کر جدہ اور لندن نہ جاتا۔

ضیائ دور سے لیکر جہانگیر بدر کی زندگی تک جدوجہد کی ،قیادت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے ٹکٹ دیا اور لاہور کا صدر بنایا،شہلا رضا نے کہا کہ زرداری صاحب سے میاں صاحب کی زندگی کی ضمانت کیوں مانگی جا رہی ہے۔ہم نے تو بلاول اور زرداری صاحب کی ضمانت نہیں مانگی ،جب جدوجہد کی جاتی ہے تو لیڈر آگے ہوتا ہے۔میاں صاحب پاکستان اوراپنا بیانیہ بتاو۔ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ لاہور کا ضمنی الیکشن جیتنے کیلیے ہم سب متحد ہیں ،این اے 133کے الیکشن میں اصل تبدیلی شروع ہو چکی ہیپیپلز پارٹی ایک خاندان ہے،مان سمان بڑھانے پر شکر گزار ہوں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات