Live Updates

دسمبر میں پی ڈی ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ سے پہلے ہی حکومت کے وزراء کے پاوں لڑکھڑانا شروع ہوگئے ہیں ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

حکومت کوکوئی سمت ہی معلوم نہیں ،اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مذکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، رہنما پی ڈی ایم و رہنما مسلم لیگ (ن)

منگل 16 نومبر 2021 00:20

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں پی ڈی ایم کے اسلام آباد لانگ مارچ سے پہلے ہی حکومت کے وزراء کے پاوں لڑکھڑانا شروع ہوگئے ہیں ہو سکتا ہے کہ ہمارے مارچ سے قبل ہی عمران خان صدر کو اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں انہوں نے کہا کہ حکومت کوکوئی سمت ہی معلوم نہیں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے کسی بھی قسم کی مذکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہر موڑ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پندرہ نومبر کے سربراہی اجلاس میں پی پی اور اے این پی کو اتحاد میں دوبارہ شامل کرنے پر غور ہوگا انہوں نے کہا کہ اسد عمر اور شیخ رشید احمد پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے پر دھمکیوں پر اتر ائے ہیں لاکھوں افراد کے سامنے یہ وزراء اور حکومت ریت کی دیوار ثابت ہونگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں قربت بڑ رہی ہے جو کہ نیک شگون ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ چیئرمین قومی اسمبلی کے سپیکر سمیت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی اپوزیشن جماعتوں کے زیر غور ہے کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے جس سے ہمارا مطالبہ حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ای وی ایم مشین اور نیب آرڈینیس کو دونوں ایوانوں سے کسی صورت منظور نہیں ہونے دینگے اب اپوزیشن پارلیمان کے علاہ باہر بھی ایک اور متحد ہوچکی ہے اور مہنگائی سمیت قومی مفادات کے ایشوز پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو رہنے دیا جاتا تو آج ملک کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے انہوں نے کہا کہ ائندہ لوٹوں کو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ملی گی نواز شریف کے خاتمے میں جہاں ہمارے مقتدر حلقوں کا ہاتھ تھا وہاں عالمی قوتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں اور قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ سترہ نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ عام ملک میں جمہوریت کیلئے ایک نئی طلوع ثابت ہوگی عوام بھر پور شرکت کرکے مہنگائی کے خلاف ریفرنڈم میں ہمارا بھر پور ساتھ دیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات