Live Updates

مزید وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ نہیں چل سکتے ،جلد وزیراعظم سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کروںگا،سردار یار محمد رند کا اعلان

گورننس کا یہ عالم ہے کہ میرے تین ووٹرز کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کی بجائے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ اور کمشنر ایف آئی آر درج ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں کیونکہ ملزمان کا تعلق بی اے پی سے ہے ،وزیراعظم تحریک انصاف کے کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کانوٹس لیں ،پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 16 نومبر 2021 00:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے اعلان کیاہے کہ وہ مزید وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ نہیں چل سکتے ،جلد وزیراعظم سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کروںگا،گورننس کا یہ عالم ہے کہ میرے تین ووٹرز کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کی بجائے ڈپٹی سیکرٹری داخلہ اور کمشنر ایف آئی آر درج ہونے کی تحقیقات کررہے ہیں کیونکہ ملزمان کا تعلق بی اے پی سے ہے ،وزیراعظم تحریک انصاف کے کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کانوٹس لیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاسردار یار محمد رند نے الزام عائد کیاکہ کچھی میں پی ٹی آئی کے نہتے ووٹر زاور سپورٹرز پر میرعاصم کردگیلو کی جانب سے حملہ کیاگیا جس سے 3کارکن شہید اور 2شدید زخمی ہیں جو اس وقت لاڑکانہ کے ہسپتال میں زندگی اور موت کے کشمکش مبتلاہیں انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت کچھی کے حالات کا خراب کیے جارہے ہیں مقتولین نے اسی پریس کلب میں آکر پریس کانفرنس کیا لیکن کسی نے ان کی شنوائی نہیں کی جس پر عاصم کرد گیلو اور ان کے لوگوں نے گھروں میں گھس کر فائرنگ کرکے 3افراد کو شہید جبکہ 2کو شدید زخمی کردیاان کا قصور صرف یہ تھا کہ ان کا تعلق تحریک انصاف سے تھا اورمجھے ووٹ دیا تھا سردار یار محمد رند نے کہا کہ مقتولین کا کیس بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے انہوں نے پریس کانفرنس میں یہی کہا تھا کہ اگر فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم اسے تسلیم کرینگے لیکن عاصم کرد گیلو نے یہ کہہ کر ان کو انتقام کا نشانہ بنایا کہ کیوں کوئٹہ جاکر میرے خلاف پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ قاتل واقعہ سے ایک روز قبل گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اور ڈپٹی اسپیکر بلوچستان کے ساتھ اسمبلی میں بیٹھ کر میٹنگ کررہے تھے لہٰذا اس کی انکوائری کی جائے ان مظلوموں کو اس لئے مارا گیا کیونکہ وہ کمزور ہیں میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ وہ کمزور ضرور ہے لیکن ان کی حمایت ہر حال میں کرینگے ایک سوال کے جواب میں سرداریارمحمدرند نے الزام لگایاکہ قاتل جس کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اس کے خلاف آیف آئی آر درج ہونے کی انکوائری کیلئے ڈپٹی ہوم سیکرٹری اور کمشنر جاکر تحقیقات کرائیں کہ کیوں عاصم کرد گیلو کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا ہے وزیراعظم اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان اور اس کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

سردار یار محمد رند نے اعلان کیاہے کہ وہ مزید وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ نہیں چل سکتے ،جلد وزیراعظم سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کروںگا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات