دبئی کا2023ء میں اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان

دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ ماضی بن جائے گا،رپورٹ

منگل 16 نومبر 2021 13:31

دبئی کا2023ء میں اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) دبئی ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاو اور اس کے حل کے لیے ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ ماضی بن جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کی جائے گی، امریکی کمپنی ایک خود مختار گاڑی کی تیار ی میں مصروف ہے جسے 2023ء میں دبئی میں اٴْڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اٴْڑ سکے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ اٴْڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر کی ساخت جیسی ہو گی۔رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 ء میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی کی جانب سے بھی شرکت کی گئی ہے۔یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24 میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے۔