Live Updates

موجودہ حکمران نااہل اور ناتجربہ کار ہیں ،انہیںعوام کا کوئی خیال نہیں، سیدنیئرحسین بخاری

حکومت جادو اور زائچوں سے چلائی جا رہی ہے، شازیہ مری

منگل 16 نومبر 2021 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائوں سیدنیئر حسین بخاری اورشازیہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران نااہل اور ناتجربہ کار ہیں ،انہیںعوام کا کوئی خیال نہیں ،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،کمزور معیشت سے ملکی دفاع کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہے،حکومت جادو اور زائچوں سے چلائی جا رہی ہے،حکومت نے مشترکہ اجلاس بلا نے کے بعد موخر کرکے بزدلی کا مظاہرہ کیا، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس سے خوفزدہ ہے،مشترکہ اجلاس میں ای وی ایم سمیت کوئی بھی کالا قانون منظور نہیں ہونے دینگے،ایک جج کی جانب سے سابق چیف جسٹس پر الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیئں،ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ریفرنس کو فوری طور پر ٹیک اپ کیا جائیجبکہ ا?ئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔

(جاری ہے)

سید سبط الحسن بخاری ،نذیر ڈھوکی اور راجہ نور الہٰی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ ہم ملکی صورتحال سمیت مختلف ایشوز پر بات کریں گے،قوم میں ایک اضطراب اور پریشانی ہے، انکا حل کیا ہی ملک میں بے چینی کی وجہ بڑھتی مہنگائی ہے، اشیائ خوردونوش کی قیمتیں ا?سمان سے باتیں کر رہی ہیں،چینی ا?ٹے سمیت بعض اشیائ خوردونوش میسر بھی نہیں ہیں، حکمران نااہل اور ناتجربہ کار ہیں ،انہیںعوام کا کوئی خیال نہیں ہے،ان حکمرانوں کو عوام کا کیا دردہوگا جو پٹرول بھی عوام کے ٹیکس سے ڈلواتے ہیںجبکہ بجلی گیس کی سہولیات مفت میسر ہیں ،انہوں نے کبھی بازار جا کر خریداری کی ہوتو انہیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہو۔

تین ماہ میں ا?ئل اور گھی کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوا ہے،شماریات کی جانب سے ہفتہ وار بریفنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کی معیشت کمزور ہو وہ ترقی کی جانب گامزن نہیں ہو سکتا،نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی،اس سے ملکی دفاع کو خطرہ درپیش ہو سکتا ہے،مقتدر حلقوں کو اسکا نوٹس لینا ہوگا۔نیئر بخاری نے کہا کہ حکومت نے پہلے جوائنٹ سیشن جلد بازی میں بلایا پھر موخر کر دیا،ان کو جوائنٹ سیشن کرنا چاہیے تھا ،حکومت نے جھوٹ بولا کہ اپوزیشن کی جانب سے اتفاق رائے کی تجویز ا?نے پر اجلاس موخر کیا گیاحالانکہ ان کے اتحادی ان کو جواب دے چکے تھے،انہوں نیبزدلی کا مظاہرہ کیابلاول بھٹو زرداری بہادر ہے جنہوں نیدہشتگردوں کے خلاف کھل کر بات کی، عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے،اسپیکر پارلیمان کی نمائندگی کرتا ہے،سپیکر کو غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیئے جبکہ ہر ادارے کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا جو فیصلہ ہوا تو جسٹس نسیم حسن شاہ نے بعد میں کہا کہ ہم نے پریشرمیں یہ فیصلہ کیا،اس وقت سٹینڈ لیا جاتا تو ا?ج یہ حالات نہ ہوتے،ا?صف علی زراداری نے اس کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا ،چیف جسٹس ا?ف پاکستان سے اپیل ہے کہ اس ریفرنس کو ٹیک اپ کریں۔سابق چیف جج کے بیان حلفی کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہئے، سچ قوم کے سامنے ا?نا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی نمبرز گیم ہے ،ایوان میں ان کو شکست دینگے ورنہ عدالت کا رخ کرینگے۔نیئر بخاری نے کہا کہ30نومبرکو پیپلز پارٹی یوم تاسیس پشاور میں منائے گی ،ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی اجازت نہیں دی گء ،ہم خبر دار کرنا چاہتے ہیں ہم یوم تاسیس کا جلسہ پشاور میں ضرور کریں گے،وزیر اعلیٰ کے پی جلسہ کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کر سکتے،ہم حکومت کا ہر طرح کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 19نومبر کو نوشہرہ کا دورہ کرینگے جہاں پہ وہ پرویز خٹک کے بھتیجے کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 191میں سے صرف 20اے وی ایم پر الیکشن کروا رہے ہیں جس میں سے نو ممالک نے اس مشین کو رود کر دیا اب صرف پانچ ممالک اے وی ایم پر ووٹنگ کروا رہے ہیں،ملک میں الیکشن کروانے کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے،ملک سلیکٹڈ حکمرانوں کے قبضے میں ہے،ان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام پریشان ہے،حکومت جادو اور زائچوں سے چلائی جا رہی ہے،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل بن چکا ہے،پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ،عوام اب ان نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں،صاف اور شفاف الیکشن کے نتیجے میں ا?ئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا،اس وقت سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ہیں،حکومت سمجھتی ہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی ا?ئی فارن فنڈنگ کیس کو کیوں لٹکانا چاہتی ہی عمران خان کو ڈر ہے فارن فنڈنگ کیس کے بعد ان کی اصلیت عوام کے سامنے کھل جائے گی ،فارن فنڈنگ جمع کرتے رہے اب حساب نہیں دے رہے،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، الیکشن کمیشن پر حملے کیے جا رہے ہیںای وی ایم کو نا صرف اپوزیشن نے مسترد کیا بلکہ اتحادیوں نے بھی اعتراض اٹھایا، جوائنٹ سیشن میں کوئی بھی کالا قانون لانے کی کوشش کی گئی تو جمہوری نمائندہ کی حیثیت سے بھرپور مزاحمت کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے اے وی ایم پر 37اعتراضات اٹھائے ہیں،جس پر وزرا نے الیکشن کمیشن کو ا?گ لگانے کی دھمکی دی،یہ ملک سے سیاست اور سیاسی لوگوں کو ختم کرنے کی سازش ہے،ا?پ اپنے ہاتھ نہ کٹوائیں،ہمیں ملکر اس نااہل اور نالائق حکومت کو گھر بھجوانا ہے،حکومت کو اب سیاسی کٹ پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ماہ مئی میں سی سی ا?ئی کے اجلاس میں صوبوں کی مشاورت کو شامل نہ کرنے کی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے خط لکھا تھا تاہم سپیکر نے ابھی تک اجلاس نہیں بلایاجس کی وجہ سے انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کے اپنے ممبران ان سے تنگ ہیں،لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں،عمران نیازی اب بھاگنے کو تیار ہے،یہ اب مشینوں کا سہارا ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ اب عوام انہیں ووٹ نہیں دیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات