Live Updates

وفاقی وزرا اپنے وزیراعظم کو ماموں بناکر کراچی لے آتے ہیں اور ان سے فیتے کٹوالیتے ہیں،اویس قادر شاہ

بدھ 17 نومبر 2021 00:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورت سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اپنے وزیراعظم کو ماموں بناکر کراچی لے آتے ہیں اور ان سے فیتے کٹوالیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس کے سی آر منصوبے کا وزیر اعظم سے ربن کٹوایا وہ ہے کہاں انہوں نے یہ بات منگل کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہی ۔

اویس قدار شاہ نے کہا کہ کراچی میں شٹل سروس کا کوئی پلان نہیں ہے۔پی ٹی آئی کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیا نے کہا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں ہوا،کراچی کا درد صرف میرے وزیراعظم کو ہے ۔ جس پر وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ جی ہاں وہ صرف فیتے کاٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اویس شاہ نے کہا کہ ہم 38اعشاریہ 5ملین ڈالر میں 250بسیں خرید رہے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نی25ملین ڈالر میں 80بسیں خریدی ہیں ۔

انہوں نے کہا قوم مہنگائی کے بوجھ سے مرررہی ہے یہ تو ان سے پوچھیں یہ پیڑول کی قیمتیں کیوں بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے وزیر اعلی اورنج لائن کے انفراسٹرکچر کا افتتاح کریں گے ۔وزی ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پروجیکٹ پر سیاست نہ کریں گرین لائن کا پروجیکٹ پرانا ہے ۔انہوں نے پی ٹی آئی والوں سے کہا کہ دسمبر میں اگر وزیر اعظم کو لانا ہے تو یہاں بلاکر صرف افتتاح کرائیں۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اگر اس حالت میں یہ پروجیکٹ شروع کریں گے تو اس کا حال پشاور بی آر ٹی سے بھی برا ہوگا ۔ہم اگلے ماہ پروجیکٹ آپ کے حوالے کریں گے ہم گرین لائن پر سیاست نہیں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات