لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ شار رفیع عالم میموریل پولو کپ 2021ء شروع

بدھ 17 نومبر 2021 00:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ شار رفیع عالم میموریل پولو کپ 2021ء شروع ہوگیا۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے جن میںنیوایج/رضویز اوربی این/ڈائمنڈپینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں جنرل شاہ رفیع عالم کی یاد میں 8 گول کا ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا ہے۔ایونٹ میں 8ٹیمیں شامل ہیںؒ۔

پہلے روز میچز دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔پہلے میچ میں نیوایج / رضویز کی ٹیم نے بلیک ہارس پینٹس کو11-1.5سے ہرا دیا ۔تھامس موریو اور سید محمد تراب رضوی نے شاندار کھیل پیش کیا۔ تھامس موریو نے سات ، تراب رضوی نی2اور عدنان جلیل اعظم اور المان جلیل نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے ابوبکر صدیق نے واحد گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں بی این /ڈائمنڈ پینٹس نے ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ کی بدولت ریجاس ڈویلپمنٹ / ماسٹر پینٹس کو ہرا دیا۔بی این پولو/ڈائمنڈ پینٹس نے میچ 5.5-4گول سے جیتا۔بی این پولو کی طرف سے احمدعلی ٹوانہ نے 3، حیدر نسیم نے ایک گول سکور کیا۔ہارنے والی ریجاس ڈویلپمنٹ / ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا نے تین اور راجہ جلال ارسلان نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ دوپہر ڈیڑھ بجے پہلا میچ ایف جی /دین پولو ٹیم کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس / شیخوسٹیل سے ہوگا۔دوپہر اڑھائی بجے باڑیز کا مقابلہ ری مائوٹس سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :