Live Updates

وزیراعظم کے پاس کراچی کے آئیکون کیلئے وقت نہیں،عامر لیاقت کا شکوہ

میں نے ہر جگہ وزیراعظم اور خاتون اول کا دفاع کیا لیکن اُن کے پاس میرے لیے وقت ہی نہیں، اچھا ٹھیک ہے۔رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 نومبر 2021 13:11

وزیراعظم کے پاس کراچی کے آئیکون کیلئے وقت نہیں،عامر لیاقت کا شکوہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2021ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے وزیراعظم سے شکوہ کیا ہے کہ ان کے پاس کراچی کے آئیکون کیلئے وقت نہیں۔عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم تمام اراکین اسمبلی سے ملے لیکن ان کے پاس کراچی کے آئیکون کیلئے وقت نہیں۔وہ شخص جس نے سب سے مشکل حلقے میں اپنے سینئر فاروق ستار کو ہرا کر پی ٹی آئی کو فتح دلوائی ۔

عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے ہر جگہ وزیراعظم اور خاتون اول کا دفاع کیا لیکن ان کے پاس میرے لیے وقت ہی نہیں، اچھا ٹھیک ہے۔
۔علاوہ ازیں عامر لیاقت نے پارلیمنٹ پہنچنے پر کہا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں ۔جو ہمشہ لاتے ہیں وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔

(جاری ہے)

۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 4 اکتوبر کو شہر قائد سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استفعیٰ دے دیا تھا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفی بھیج دیا ہے لیکن نہیں بتایا کہ استعفی کس کو بھیجا گیا۔قواعد و ضوابط کے مطابق استفعیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہئیے۔ عامر لیاقت حسین کی جانب سے تاحال مستعفی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفی ارسال کردیا ہے۔

اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ۔
۔ بعدازاں ٹر عامر لیاقت حسین کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ ماضی میں بھی کراچی کے مسائل سے متعلق ڈاکٹر عامر لیاقت نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے این اے 245 کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات