صدر(ق) لیگ سندھ طارق حسن کا چوہدری شافع کو ٹیلی فون،قائدشجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

بدھ 17 نومبر 2021 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے قائد سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین بیماری باعث اسپتال میں ایڈمٹ ہیں مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے مرکزی رہنماچوہدری شافع حسین سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت کے مطالق دریافت کی چوہدری شافع حسین نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین تیزی سے صحتیاب ہورہے اور اب روبہ صحت ہیں بہت جلد اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ کے تحت صوبہ سندھ میں مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی جلد از جلد مکمل صحت و تندرستی کیلئے یا سلام و یا سلام کے ورد کے ساتھ ساتھ دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے جس میں مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن، جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان،صوبائی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ، نعمت خان خلجی، عبدالقیوم خان، کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان اور سید مشرف ودیگر دعائیہ اجتماع میں شریک ہوئے۔