سرگودھاشہر کے تمام چوراہوں کا فوٹو گرافری سروے کروانے کا حکم

بدھ 17 نومبر 2021 18:08

سرگودھا۔17نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 17 نومبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی زیرصدارت شہر کے ٹریفک کے مسائل کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

ا جلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ شعیب نسوانہ ، سی او میونسپل کارپوریشن خالقداد گاڑا او رٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے او رتجاوزات کے خاتمہ سمیت دیگر امور کو زیر بحث لایاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کارپوریشن کو شہر کے تمام چوراہوں کا فوٹو گرافری سروے کروانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ٹریفک اہلکار وں کی کمی کو پورا کرنے سمیت دیگر معاملات پر بھی مشاورت کر کے لائحہ عمل تشکیل دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :