دعوت اسلامی کے تحت گیارہویں شریف شان و شوکت سے منائی گئی

جمعرات 18 نومبر 2021 00:09

وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2021ء) تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے تحت گیارہویں شریف شان و شوکت سے منائی گئی،اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم مدنی مراکز میں خصوصی سنتوں بھرے اجتماعات غوثیہ کا اہتمام کیا گیا جہاں مقامی شخصیات شریک ہوئیں،بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر دعوت اسلامی کا اجتماع فیضان مدینہ وندر اور ڈام میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام،مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد اور دیگر ذمہ داران،کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اجتماع غوثیہ سے مبلغ دعوت اسلامی مولانا سید شرجیل شاہ مدنی عطاری وندر اور مولانا محمد اکرم مدنی عطاری نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام وہ بلند ہستیاں ہیں کہ لوگوں کو کوئی مشکل پیش آتی ہے کوئی پریشانی ہوتی ہے تو لوگ اولیائے کرام کے در پر حاضر ہوتے ہیں مشکلیں حل کرواتے ہیں مگر اس شان و عظمت کے اس مقام و مرتبے کے قربان کہ جب اولیائے کرام کو مشکل پیش آتی ہے تو ان کی امداد کے لیے پیروں کے پیر دستگیر وللیوں کے ولی غوث علی شہنشاہ بغداد حضور غوث پاک کرم فرماتے ہیں سرکار غوث اعظم رحم اللہ علیہ کی روحانی توجہ آپ کی نگاہ کرم وہ نگاہ ہے کہ بڑے بڑے اولیائے کرام بھی آپ کی اس نگاہ کرم کے محتاج ہیں کاش ہم گنہگاروں کو بھی حضور غوث پاک رحم اللہ علیہ کی اک نگاہ کرم نصیب ہوجائے تو یقین مانئے بگڑی ہی سنور جائے انھوں نے کہا کہ پیارے اسلامی بھائیو دل میں عشق رسول بڑھانے فیضان غوث پاک فیضان داتا و خواجہ فیضان اعلی حضرت فیضان اولیائے سے دامن بھرنے کے لیے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے غلامی مصطفی چاہئے،یہ ایسی غلامی ہے جس کی حکومت دلوں پر ہوتی ہے،اولیااللہ کی حکومت دلوں پر ہوتی ہے ہزاروں سال گزر جانے کے باوجود لوگ ان کی محبت کا دم بھرتے،یااللہ دعوت اسلامی کی خدمت کرنے والوں کی خدمات قبول فرما،خاص طور پر علماکرام پر رحمتوں کا نزول فرما،یااللہ دعوت اسلامی کو دوام بخش اور ہمیں دین کی خدمت کرتے رہنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین

متعلقہ عنوان :