Live Updates

حکومت مشترکہ اجلاس میں حکومتی قانون سازی منظوری کیلئے اراکین کی مطلوبہ آئینی تعداد ثابت کرنے میں ناکام رہی ، نیئر بخاری

آج قانون سازی نہیں کی گئی ،ماہرین جعلسازی نے زور زبردستی کی ٹھپے بازی کرائی،سپیکر نے قوائد کے تحت اپوزیشن کے مطالبے پر ووٹوں گنتی نہ کراکے اپنی جانبداری قائم رکھی ، بیان

جمعرات 18 نومبر 2021 00:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مشترکہ اجلاس میں حکومتی قانون سازی منظوری کیلئے اراکین کی مطلوبہ آئینی تعداد ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے آج کا دن پارلیمنٹ کیلئے یکطرفہ اور متنازعہ قانون سازی کا سیاہ دن ہے ۔بدھ کو ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ حکومت مشترکہ اجلاس میں حکومتی قانون سازی منظوری کیلئے اراکین کی مطلوبہ آئینی تعداد ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن پارلیمنٹ کیلئے یکطرفہ اور متنازعہ قانون سازی کا سیاہ دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج قانون سازی نہیں کی گئی بلکہ ماہرین جعلسازی نے زور زبردستی کی ٹھپے بازی کرائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بنی گالا ڈرائی کلیننگ مشین سے دھلوائی کروانے والوں کو پی ٹی آئی الیکٹراننگ ووٹنگ مشین کے حق میں استعمال کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر نے قوائد کے تحت اپوزیشن کے مطالبے پر ووٹوں گنتی نہ کراکے اپنی جانبداری قائم رکھی ۔نیئر بخاری نے کہا کہ فوجی عدالت سے سزا یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو این آر او شرمناک ترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ارض وطن دشمن کلبھوشن کیلئے حکومتی سہولت کاری اور نریندر مودی یاری قابل مذمت اقدام ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات