بلوچستان کے عوام جمہوری پسند آئین دوست جماعتوں کے ساتھ ہیں ،راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ

نیشنل پارٹی کے کارکن اور پی ڈی ایم کے کارکن ملک کے اندر صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

جمعرات 18 نومبر 2021 00:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق میرشاہ وس حاصل خان بزنجو نیشنل پارٹی کے صوبائی لائر سیکریٹری جلیل لانگو ایڈووکیٹ مشکور انور ایڈووکیٹ ایم حسن مینگل ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں کامیاب جلسہ اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا ہے بلوچستان کے عوام جمہوری پسند آئین دوست جماعتوں کے ساتھ ہیں نام نہاد سلیکٹڈڈ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے مہنگائی کرپشن بے روز گاری کے خاتمے کا دعوی کرنے والا حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہی ہے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی تخلیق نمائندہ جماعت ہے جو ملک کے اندر آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی بالادستی ملک کے اندر صاف و شفاف الیکشن کی خواہاں ہے ملک بھر سے پی ڈی ایم کے کال پر ہزاروں لوگوں کی شرکت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عوام ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی تھی جو ایک دن قبل ٹھاپہ ماری کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے کارکن اور پی ڈی ایم کے کارکن ملک کے اندر صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے بیان میں کامیاب جلسے کے انعقاد پر نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور پی ڈی ایم کے کارکنوں کو مبارکباد دی