میرمحمدعاصم کرد گیلو اور انکے خاندان کیخلاف اعوان قبائل کی جانب سے کی گئی جھوٹی مقدمے میں نامزدگی قابل مذمت ہے میرمحمدعاصم کرد گیلو

جھوٹا مقدمہ ہے جسے سیاسی بنیاد سیاست چمکانے کیلئے کچھ بااثر شخصیات حقائق کو مسخ کرکے پیش کی جارہی ہیں، معززین و معتبرین کی پریس کانفرنس

جمعرات 18 نومبر 2021 00:46

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2021ء) ضلع کچھی میں میر عاصم کرد گیلو کے خلاف سیاسی بنیادوں پر درج کئے گئے جھوٹے مقدمے کے خلاف سروان پریس کلب میں اقوام کردشادیزئی کے سرکردہ رہنماؤں منورحسین کرد ، نعیم فراز کرد، محمد عاصم کرد، استاد سرور کرد، محمد خان کرد، ماما غلام حیدر کرد، شوکت علی کرد،و معززین و معتبرین نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میرمحمدعاصم کرد گیلو اور انکے خاندان کیخلاف اعوان قبائل کی جانب سے کی گئی جھوٹی مقدمے میں نامزدگی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں، سابق صوبائی وزیرمیرمحمدعاصم کرد گیلونے ہمیشہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا قربانی دی ہے انھوں نے کہاکہ کہ چانچہ سانحہ اعوان سے سابق صوبائی وزیرمیرمحمدعاصم کرد گیلو اور انکے خاندان کا کوئی واسطہ نہیں ہے، اور یہ ایک جھوٹا مقدمہ ہے جسے سیاسی بنیاد سیاست چمکانے کیلئے کچھ بااثر شخصیات حقائق کو مسخ کرکے پیش کی جارہی ہیں، جبکہ سانحہ اعوان کے وقت میرعاصم کرد گیلو اسلام آباد میں موجود تھے اور انتظامیہ کو مجبور کیاگیا کہ وہ میرعاصم کرد گیلو کیخلاف ایف آئی آر درج کریں، چونکہ اس سانحہ میں قتل ہونے والے افراد کیلئے ہمیں بھی بہت دکھ اور افسوس ہوا، اور ہم اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انھوں نے کہاکہ اس جھوٹے مقدمے کو ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگیلہزا ضلعی انتظامیہ کچھی اعوان قبائل کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو نامزد کریں اور میر عاصم کرد گیلو اور انکے خاندان کے افراد پر درج کئے گئے مقدمیکو واپس لیاجائیبصورت دیگر کرد قبائل بلوچستان بھر میں سخت احتجاج کرکیتمام نیشنل ہائی ویز کو دہرنا دیکر بلاک کرینگے جس کی تمام تر زمہ داری کچھی انتظامیہ پر عائد ہوگی،اس موقع پر شعیب احمدکرد، علی اکبر کرد، اویس جان کرد، بابل بولانی کرد، عبدالرذاق کرد، محمد حلیم کرد، غلام ربانی کرد، فضل الرحمان کرد، عبدالخالق کرد، ریاض احمد محمدحسنی، عبدالقدوس کرد حمیداللہ کرد، محمد سلیم کرد کریم بخش کرد، غلام رسول کرد، فہداحمد کرد ، مقصود احمد کرد، زبیراحمدکرد، محمد نظام کرد، محمد فیاض کرد، مختیار کرد، طارق کرد علیم الدین کرد، محمدسلیم، اغامحمد کرد،غلام قادر کرد، حاجی سلیم اللہ کرد، ادریس کرد، میرہمایون علی گل کرد میرجاوید میرواردان کرد حاجی زین الدین کرد، شکاری عبدالقدیرکرد، حاجی عبد الرحیم کرد ظہور احمد کرد و دیگر بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔