Live Updates

فیصلہ ساز حکومت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہ 5 سال پوری کرے گی

اپوزیشن ای وی ایم سے متعلق سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جا سکتی ہے لیکن اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے بعد معاملے میں عدالتی مداخلت نہیں ہو سکتی۔پی پی رہنما اعتزاز احسن کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 نومبر 2021 14:29

فیصلہ ساز حکومت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہ 5 سال پوری کرے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2021ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فیصلہ ساز حکومت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، یہ 5 سال پوری کرے گی۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان حکومت کے جانے کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے۔آج صورتحال ان کے بیانات کے برعکس ہے۔

گذشتہ روز مشترکہ اجلاس کی کارروائی غیر معمولی تھی۔18 ویں ترمیم پر مشترکہ تجاویز اور رائے سامنے آئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ای وی ایم سے متعلق سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ جا سکتی ہے لیکن اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے بعد معاملے میں عدالتی مداخلت نہیں ہو سکتی۔اسپیکر قومی اسمبل نے کہا کہ 221 ووٹ حق میں سامنے آئی۔

(جاری ہے)

اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی اوور سیز پاکستانیوں کا حق دینے کی حمایت کرتی ہے لیکن ووٹ کا حق دینے کے طریقے پر حکومت کو اپوزیشن کی قیادت بات کرنی چاہئیے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ن لیگ موقف بدلنے میں دیر نہیں کرتی ان کی بات نہیں کروں گا۔ای وی ایم نے آنا ہی ہے بات صرف اعتماد کی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ عدالتی فیصلوں پر رائے دینا کم کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مشترکہ اجلاس میں حکومتی قانون سازی منظوری کیلئے اراکین کی مطلوبہ آئینی تعداد ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے آج کا دن پارلیمنٹ کیلئے یکطرفہ اور متنازعہ قانون سازی کا سیاہ دن ہے ۔

بدھ کو ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ حکومت مشترکہ اجلاس میں حکومتی قانون سازی منظوری کیلئے اراکین کی مطلوبہ آئینی تعداد ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پارلیمنٹ کیلئے یکطرفہ اور متنازعہ قانون سازی کا سیاہ دن ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج قانون سازی نہیں کی گئی بلکہ ماہرین جعلسازی نے زور زبردستی کی ٹھپے بازی کرائی ۔

انہوں نے کہاکہ بنی گالا ڈرائی کلیننگ مشین سے دھلوائی کروانے والوں کو پی ٹی آئی الیکٹراننگ ووٹنگ مشین کے حق میں استعمال کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپیکر نے قوائد کے تحت اپوزیشن کے مطالبے پر ووٹوں گنتی نہ کراکے اپنی جانبداری قائم رکھی ۔نیئر بخاری نے کہا کہ فوجی عدالت سے سزا یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کو این آر او شرمناک ترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ارض وطن دشمن کلبھوشن کیلئے حکومتی سہولت کاری اور نریندر مودی یاری قابل مذمت اقدام ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات