سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ انتقال کرگئے ، ترجمان جیلانی ہائوس

جمعرات 18 نومبر 2021 17:43

سکھر۔18نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 18 نومبر2021ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کےسینیئر رہنما  سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جیلانی هاوس کے ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی کے بھانجے اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے پھوپھی زاد بھائی سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ کا خیرپور میں رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا ہے۔ ‎ان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کی جاۓئے  گی ۔ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے  لیے دعا کی ہے ۔