Live Updates

ملکی ترقی کا انحصار تاجروںکے دیئے گئے ٹیکسوںپر ہے،گورنر پنجاب

کسی بھی ملک کی معیشت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے کہ تاجر طبقہ اپنے حصہ کا ٹیکس ادا کرے،تقریب سے خطاب

جمعرات 18 نومبر 2021 22:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2021ء) ملکی ترقی کا انحصار تاجروںکے دیئے گئے ٹیکسوںپر ہے‘ موجودہ حکومت اپنی پالیسیوں میں تاجروں سے مشاورت کرتی ہے اور کرتی رہی گی‘کسی بھی ملک کی معیشت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے کہ تاجر طبقہ اپنے حصہ کا ٹیکس ادا کرے‘ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کی اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کے شرکاء سے کیا‘ جس کی صدارت گروپ لیڈر و سابق صدرفیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری رانا محمد سکندراعظم خاں نے کی‘ تقریب میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست ملک غضنفر اعوان‘ صدر رانا فخر حیات خاں‘ جنرل سیکرٹری چوہدری عاصم حبیب سمرا‘ چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ‘ سینئر نائب صدر چوہدری حبیب الرحمن گل‘ وائس چیئرمین حاجی محمد انور‘ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد‘ رانا تنویر احمد‘ محمد علی کے علاوہ ایگزیکٹو کونسل کے 49 ممبران نے شرکت کی‘ گورنر پنجاب محمد سرور نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی پر لانے کیلئے تمام تر وسائل صرف کرنے میں مصروف عمل ہیں‘ وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے‘اس سے قبل خطبہ استقبالیہ میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں نے ایسوسی ایشن کی سالانہ کارکردگی پیش کی‘ انہوں نے کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کا ہر ممبر انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے‘ جو لوگ گھریلو استعمال کی اشیاء پوری قیمت اداکر کے حاصل کرنے کے قابل نہیں ہم انہیں قسطوں پر یہ اشیاء فراہم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے غریب لوگ اللہ کی نعمتوں سے پوری طرح فائدہ اٹھا رہی ہیں‘آخر میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کونسل کے 49 ممبران کو سالانہ اچیومنٹ ایوارڈ دیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات