سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست جمع کرادی

جمعرات 18 نومبر 2021 23:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2021ء) نیب کے ہاتھوں گرفتاری کا ڈر ،سابق صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست جمع کرادی تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )سکھرکی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر سھیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تحقیقات جاری ہے جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق صوبائی وزیر سھیل انور سیال نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سکھر کی احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے اور درخواست میں ضمانت دینے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :