لیفٹیننٹ شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ کے تیسرے دن ٹیم نیوایج/ رضویز نے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 18 نومبر 2021 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ 2021ء سپانسرڈ بائی دی ڈین کے تیسرے دن ٹیم نیوایج/ رضویز نے مین فائنل جبکہ ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈین کے تعاون سے ہونیوالے جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ کے میچز دیکھنے کیلئے فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضیٰ علی، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، جنرل شاہ رفیع عالم مرحوم کے بیٹے شاہ قبلائی عالم، شاہ شمیل عالم اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں نیوایج /رضویز کی ٹیم نے بی این /ڈائمنڈ پینٹس کو 6-3.5 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

نیوایج /رضویز کی طرف سے تھامس میرین نے پانچ جبکہ عدنان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔

دوسری طرف ٹیم بی این /ڈائمنڈ پینٹس کو ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے دونوں گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 5-3.5 سے ہرا دیا۔ ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا نے تین جبکہ راجہ جلال ارسلان نے دو گول سکور کیے ۔ ٹیم بلیک ہارس پینٹس جن کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا کی طرف سے تینوں گول ایوین پاور نے سکور کیے۔ آج بروز جمعتہ المبارک دوپہر سوا دو بجے پہلا میچ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل اور باڑیز کے درمیان ہوگا جبکہ سہ پہر سوا تین بجے آخری میچ ٹیم ری مائونٹس اور ایف جی /دین پولو کے درمیان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :