پیپلز پارٹی کے سابق وزراء میر محمد صادق عمرانی اور میر محمد امین عمرانی کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے ملاقات

جمعرات 18 نومبر 2021 23:29

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی کے سابق وزراء میر محمد صادق عمرانی اور میر محمد امین عمرانی کی اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے ان کی رہائشگاہ کراچی میں ملاقات کرکے ان کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی اور سابق صوبائی وزیر میر محمد امین عمرانی نے کراچی میں بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد جمالی سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی ملا قات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور علاقائی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کی گیا ۔