ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچےگی،ڈسکوز بحالی کیلئے ایکسپریشن آف انٹریسٹ شائع ہوچکے ہیں،وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو

جمعہ 19 نومبر 2021 11:18

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری بہت جلد  پایہ تکمیل تک پہنچےگی،ڈسکوز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2021ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری بہت جلد  پائہ تکمیل تک پہنچےگی،ڈسکوز بحالی کیلئے  ایکسپریشن آف انٹریسٹ شائع ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کونجکاری کمیشن کے  ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کو مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پرائیویٹائزیشن پروگرام کے حوالے سے چند اہم فیصلوں کی توثیق کیلئے نجکاری بورڈ کا اجلاس  جلد متوقع ہے۔ اس موقع پر سرکاری پراپرٹیز کی فروخت ،  پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور  ہاوس بلڈنگ فنانس کے متعلق تفصیلی  تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز بحالی منصوبے کیلئے 8 سرمایہ کار کمپنیوں نے کاغذات جمع کروائے ہیں اور نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائز ہ لیا گیا۔

اس موقع پر محمد میاں سومرو نے کہا کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری بہت جلد  پائہ تکمیل تک پہنچےگی۔ڈسکوز بحالی کیلئے  ایکسپریشن آف انٹریسٹ شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نجکاری کے مسائل پر وزارت  انڈسٹریز کے ساتھ ملکر کام  کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک ،پاک ری انشورنس سمیت دیگر اداروں کی نجکاری پر بھی پیش رفت جاری ہے۔