دانش کنیریا کی کرکٹ کھیلنے کی درخواست، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

جمعہ 19 نومبر 2021 23:05

دانش کنیریا کی کرکٹ کھیلنے کی درخواست، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) سابق ٹیسٹ کرکٹردانش کنیریا کو ڈومسیٹک اور لیگز کھلینے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں دانش کنیریا کی ڈومیسٹک اورلیگز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

دانش کنیریا کے وکیل کے مطابق ان کے موکل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ پی سی بی کے وکیل نے کہا کہ دانش کنیریا پر انگلش کانٹی کلب نے عمر بھر کیلئے پابندی لگائی ہیاوربرطانوی عدالت بھی دانش کنیریا کی اپیل مسترد کرچکی ہے۔پی سی بی کے وکیل کے مطابق دانش کنیریا پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق دانش کنیریا نے اسپاٹ فکسنگ نہیں کی بلکہ صرف میٹنگ کرائی اور وہ الزام قبول کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ مارون ویسٹ فیلڈ اسپاٹ فکسنگ کیس میں دانش کنیریا کو کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔انھوں نے کائونٹی کرکٹ میں فکسنگ کا اعتراف کیا تھا۔