Live Updates

پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی ‘راجہ پرویز اشرف

عوام کو پتہ چل چکا تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے اقتدار سنبھالنے میں ہے‘پریس کانفرنس

جمعہ 19 نومبر 2021 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر وسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انشا اللہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائیگی ،عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے اقتدار سنبھالنے میں ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے بلدیاتی نمائندوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اسلم گل،رانا فاروق سعید،شہزاد سعید چیمہ اور ثمینہ پگانوالہ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف نے کہا اپوزیشن کو گالیاں دینے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہو نگے۔آئندہ الیکشن میں صرف پیپلز پارٹی نظر آئے گی ۔پارلیمان میں اپوزیشن کا اتحاد عوام کے حق میں ہے۔ہم ای وی ایم کیخلاف عدالتوں میں جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیا،گیس ،بجلی کے بلوں سے تنگ لوگ پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔عوام نے جمہوریت مضبوط کرنے کیلئے درست فیصلہ کرنا ہے۔قبل ازیں (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان عاطف ،سعید حسن،امجد قادری،تحسین،عاصم بٹ، طاہرسعید،عارف گجر،علا الدین،ندیم شاکر،شہزاد ملک،قمر عباس کوپیپلز پارٹی میں شمولیت پر پارٹی کے جھنڈے پہنائے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات