لاہور، انشا اللہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنا ئے گی، راجہ پرویز اشرف

ہفتہ 20 نومبر 2021 00:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انشا اللہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنا ئے گی ،عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ تمام۔مسائل کا حل۔پیپلز پارٹی کے اقتدار سنبھالنے میں ہے۔پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے بلدیاتی نمائندوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اسلم گل،رانا فاروق سعید،شہزاد سعید چیمہ اور ثمینہ پگانوالہ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،پریس کانفرنس میں،ثمینہ خالد گھرکی ،جمیل۔

منج محسن ملہی،نرگس خاں ،فیصل میر،شیخ عرفان ،افنان بٹ،میاں ودود حسن ڈار، اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہاپوزیشن کو گالیاں دینے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہو نگے۔

(جاری ہے)

آئندہ الیکشن میں صرف پیپلز پارٹی نظر ائیگی۔پارلیمان میں اپوزیشن کا اتحاد عوام کے حق میں ہے۔ہم ای وی ایم کیخلاف عدالتوں میں جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء ،گیس بجلی کے بلوں سے تنگ لوگ پیپلز پارٹی۔

کی۔طرف دیکھ رہے ہیں۔عوام نے جمہوریت مضبوط کرنے کیلیے درست فیصلہ کرنا ہے۔قبل ازیں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان عاطف ،سعید حسن،امجد قادری،تحسین،عاصم بٹ، طاہرسعید،عارف گجر،علائ الدین،ندیم شاکر،شہزاد ملک،قمر عباس کوپیپلز پارٹی میں شمولیت پر پارٹی کے جھنڈے پہنائے گئی