پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں رشید میر اور گلفراز اعوان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ریفرنس کا اہتمام

ہفتہ 20 نومبر 2021 00:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں رشید میر اور گلفراز اعوان مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ریفرنس کا اہتمام پیپلز پارٹی ضلع کے صدر چوہدری ظہیر اور خواتین کی صدر سمیرا گل کی جانب سے کیا گیاسابق وزیراعظم راجہ پرویز، اشرف مصروفیات کے باعث تعزیتی ریفرنس میں شریک نہ ہو سکے سابق ایم این اے وسویٹ ہوم کے سرپرست زمرد خان کا خطاب ر شید میر اور گلفرازاعوان مرحوم جیسی شخصیات پارٹی کاسرمایہ تھیں. زمرد خان ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاآغا ریاض السلام کی رحلت کے بعد رشید میر سے سیاسی رہنمائی لی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں انکا شمار ہوتا تھاپیپلزپارٹی پنجاب کے نائب صدر چوہدری اسد پرویز نے خطا ب کے دوران کہا کہ رشید میر اور گلفراز اعوان اہنی ذات میں اکیڈیمی کا درجہ رکھتے تھے پارٹی کے لیئے ان کی سیا سی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وقت کی ضرورت ہے کہ پارٹی کارکنوں کو متحد کیا جائے تاکہ پارٹی ایک بار پھر عوامی۔

(جاری ہے)

مقبولیت حاصل کرسکے تعزیتی ریفرنس سے سابق سنیٹر سردار سلیم۔ضلعی صدر چوہدری ظہیر اور آزاد کشمر کے لطیف اکبر کا خطاب مرحومین کی سیاسی خدمات اور جدوجہد پر خراج تحسین اس موقع پر ریفرنس میں شریک تمام لیڈروں اور کارکنان نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔