Live Updates

این اے 125 کے تمام 33 پارکوں میں اگلے چھ ماہ کے اندرتزئین وآرائش کاکام مکمل کرلیاجائے گا‘یاسمین راشد

این اے 125 کی عوام کو صاف ستھرااورصحت مندماحول دینے کیلئے پارکوں کے حالات بدل رہے ہیں‘صوبائی وزیر صحت

ہفتہ 20 نومبر 2021 16:42

این اے 125 کے تمام 33 پارکوں میں اگلے چھ ماہ کے اندرتزئین وآرائش کاکام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پراین اے 125 کی عوام کیلئے یوسی 60 کے نہروپارک کی تزئین وآرائش مکمل کرلی گئی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنہروپارک میں تزئین وآرائش کی تکمیل دیکھنے پہنچ گئیں- اس موقع پر چیئرمین عبدالغفورپپو، اصغرگجر، علی رشید ودیگرموجودتھے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین کونہروپارک میں تزئین وآرائش کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ این اے 125 کے تمام 33 پارکوں میں اگلے چھ ماہ کے اندرتزئین وآرائش کاکام مکمل کرلیاجائے گا۔ این اے 125 کی عوام کو صاف ستھرااورصحت مندماحول دینے کیلئے پارکوں کے حالات بدل رہے ہیں۔ این اے 125 کی عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے سیوریج کے نئے نظام کاجال بچھایاجارہاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے حلقہ کی عوام تک بہترین ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کررہی ہے۔ اہل علاقہ نے پارکوں کی حالت بدلنے پروزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکاشکریہ اداکیا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کی عوام کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اللہ پاک کے فضل وکرم سے پاکستان تحریک انصاف عوام کی عدالت میں سرخروہوگی۔ نہروپارک میں اہل علاقہ کوصاف ستھراماحول دینے پرڈی جی پی ایچ اے کوبھی شاباش دیتی ہوں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنے خاندان نہیں بلکہ پاکستان کی نسلوں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات