پولو کے فروغ کےلئے حکومتی سطح پر موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،صوبائی وزیر سیاحت ثقافت گلگت بلتستان

ہفتہ 20 نومبر 2021 16:32

استور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2021ء) صوبائی وزیر سیاحت ثقافت وکھیل گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پولو کے فروغ  کےلئے حکومتی سطح پر موثر اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں گھوڑوں کےلئے اصطبل بنارہی  ہے، اصطبل بننے کے بعد کھلاڑیوں کو گھوڑے رکھنے کےلئےکسی حد تک مشکلات میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے استور میں جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کی فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بہت جلد فری اسٹائل پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد اسلام اباد میں کرانے جارہی  ہے اس ایونٹ کے انعقاد کے بعد پولو کو قومی سطح پر پذیرائی ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ راما فیسٹول کو کروناوائرس کے باعث ملتوی کرنا پڑا اگلے سال رامافیسٹول شایان شان انداز میں منایا جائے گا جہاں چترال کی پولو ٹیمیں بھی شرکت کرینگی۔

متعلقہ عنوان :