میرا ایمان ہے پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائیں گے‘راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آتی ہے‘تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 نومبر 2021 22:27

میرا ایمان ہے پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائیں گے‘راجہ پرویز اشرف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائیں گے ،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آتی ہے،چھوٹے صوبے کی جماعت پیپلز پارٹی ہی وفاق کی بات کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے جوہرٹائون سی بلاک میں اپنے اوراین اے 133سے امیدووار اسلم گل کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نئی نسل کا لیڈر بنے گا،آج کے وزیر اعظم کو مہنگائی کی فکر ہے نہ عام آدمی کی،ہم دعوے نہیں کرتے کام کر کے دکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ چل نکلا ہے،وفاق پاکستان،عام آدمی کی ترقی اور عزت ہمارا مشن ہے ،پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو ووٹ کا حق دیا،صرف پیپلز پارٹی ہی مشکل میں گھرے ملک کو بچاتی ہے۔اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا ۔