Live Updates

سینیٹراعجازچودھری کی ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے ملاقات،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

سعد رضوی سے خیرسگالی کے طور پرملنے کیلئے آیا ہوں، ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے ،میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 20 نومبر 2021 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے عوام سے ایساتعلق رکھے جس سیاتفاق رائے پیدا ہو،سعد رضوی سے خیرسگالی کے طور پرملنے کیلئے آیا ہوں، وزیراعظم عمران خان اور سعد رضوی کی ملاقات قبل از وقت ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر و سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے بانی خادم حسین رضوی کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں سینیٹر اعجاز چوہدری سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی سے ملاقات کیلئے مسجد رحمت اللعالمین پہنچے جہاں انہوں نے خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی کو ملاقات میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ سعد رضوی کو رہائی پرمبارکباد دینے اور گلدستہ پیش کرنے آیا ہوں سعد رضوی سے خیرسگالی کے طور پرملنے کیلئے آیا ہوں، ہماری ذمہ داری ہے ایسی لیڈرشپ سے رابطے میں رہیں جو دوسروں سے مختلف ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے عوام سے ایساتعلق رکھے جس سیاتفاق رائے پیدا ہو میں نے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے پراطمینان کا اظہارکیا تھا، معاہدے پرعملدرآمد ہوگیا ہے، اس لیے سعد رضوی سے ملنے آیا ہوں۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ وزیراعظم عمران خان کی اجازت سیسعد رضوی سے ملی اس پر سینیٹر کا کہنا تھاکہ میں عمران خان کی اجازت کے بغیر کبھی کسی سے نہیں ملتا۔ان سے وزیر اعظم عمران خان اورسعدرضوی کی ملاقات سے متعلق بھی پوچھا گیا جس پر اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ ایسی ملاقات قبل ازوقت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات