Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے بغیر کسی سے نہیں ملتا‘ اعجاز چوہدری

اعجاز احمد چوہدری کی تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی سے ملاقات،رہائی پر مبارکباد دی

ہفتہ 20 نومبر 2021 23:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی سے مسجد رحمت للعالمین میں ملاقات کر کے رہائی پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ، حافظ سعد رضوی نے آمد پر سینیٹر اعجاز چوہدری کاشکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک اور حکومت کے ساتھ معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں، معاہدے پرعملدرآمد ہو چکا ہے،تحریک لبیک ایک سیاسی جماعت ہے ا ن کی قیادت سے خیر سگالی کے طور پرملنے آیا ہوں، وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے بغیر کسی سے نہیں ملتا، تحریک لبیک ملکی سیاسی جماعتوں سے مختلف جماعت ہے جو کبھی اقتدار میں نہیں رہی ،ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ملکی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔اعجاز احمد چوہدری نے علامہ خادم حسین رضوی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوا نی کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات