Live Updates

قومی اسمبلی اور سینٹ سے حکومت نے جو بلز پاس کیئے ہیں اسکی کوئی آئینی و قانونونی حیثیت نہیں ،سردار محمد یعقوب خان ناصر

اپوزیشن کو بائی پاس کرکے عجلت اور بزور طاقت بلز پاس کرکے حکومت نے ایوانوں کو فیکٹری بنا دیا ہے، رہنما پی ڈی ایم

ہفتہ 20 نومبر 2021 23:51

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے حکومت نے جو بلز پاس کیئے ہیں اسکی کوئی آئینی و قانونونی حیثیت نہیں اپوزیشن کو بائی پاس کرکے عجلت اور بزور طاقت بلز پاس کرکے حکومت نے ایوانوں کو فیکٹری بنا دیا ہے بلز پاس کرنے کیلئے تمام اراکین کو آن بورڈ لینا حکومت اور اسپیکرز کی زمہ داری ہے بغیر کسی بحث کے جلد بازی میں قانون سازی ملک کے کیلئے نقصان دہ ہے۔

یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام بلز کو اپوزیشن جماعتوں نے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے کسی صورت ای وی ایم کے تحت 2023 کے الیکشن نہیں ہوسکتے الیکشن کمیشن نے پہلے ہی ای وی ایم پر تحفظات کا اظہا ر کر دیا ہے ہم لاٹھی سرکار کی حکومت کو کسی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کو ایک ہونا وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ سینٹ چیئرمین قومی اسمبلی کے سپیکر سمیت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں کے زیر غور ہے کسی بھی وقت حکومت کا خاتمہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ عمران خان حالات کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے دسمبر میں قومی اسمبلی ہی کو توڑددینگے جس سے ہمارا مطالبہ حل ہوجائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر صورت جانا ہوگا مہنگائی سمیت قومی مفادات کے ایشوز پر ہم حکومت کو ٹف ٹائم دینگے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کا رونا رو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کا ایک ہی کام رہ گیا ہے کہ وہ عوام پر دن اور رات کو ٹیکسیز لگائیں جسکی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی ناقص معاشی اور سیاسی پالیسیوں سے تنگ ہیں ہم نے تہتر سالوں کے تلخ حقائق سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو رہنے دیا جاتا تو آج ملک کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے انہوں نے کہا کہ ائندہ لوٹوں کو پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ملی گی نواز شریف کے خاتمے میں جہاں ہمارے مقتدر حلقوں کا ہاتھ تھا وہاں عالمی قوتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا جسکا خمیازہ آج ملک بھگت رہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو اب سڑکوں پر آنے سے کسی صورت نہیں روکھا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عوام ہی اصل میں تبدیلی لاسکتے ہیں اگر ملک میں اسی طرع کے جعلی الیکشن ہوتے رہے تو ملک جمہوری طور پر کمزور ہوتا جائیگا ہم ملک کی جڑوں کو مزید کمزور کرنے کی کسی قوت کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ہم حق و سچ کی سیاست کررہے ہیں اور قسم کے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات