Live Updates

مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ،مہنگائی کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے‘حافظ حمد اللہ

سینیٹ اجلاس میں رولز کو پائوں تلے دبا یا گیا ،ڈنڈے کے زور پر غیر قانونی اور غیر آئینی قانون سازی ہوئی پی ڈی ایم 22کروڑ عوام کی ترجمان بن چکی ہے ،عوام نا اہل حکومت کے خلاف باہر نکلیں ‘ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 21 نومبر 2021 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ،مہنگائی کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے،جمعہ کے دن سینیٹ کا اجلاس ہو ا رولز کو پائوں تلے دبا دیا گیا ،ڈنڈے کے زور پر غیر قانونی اور غیر آئینی قانون سازی ہوئی ،ہم اس قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجو ع کریں گے،پی ڈی ایم 22کروڑ عوام کی ترجمان بن چکی ہے ،عوام نا اہل حکومت کے خلاف باہر نکلیں ،حکومت ایک موزی بیماری کی شکل اختیار کرچکی ہے اسے نجا ت حاصل کرنا بہت ضروری ہے ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ،مہنگائی کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔عمران خان کو ان کی پرانی باتیںیاد کرانا چاہتا ہوں،کہتے تھے جب تیل اورڈالر مہنگا ہوتو سمجھو وزیراعظم چورہے ،عمران خان نے کہا تھا ٹیکسوں میں اضافہ بجلی مہنگی ہوتو سمجھو وزیراعظم چورہے ۔

انہوںنے کہاکہ جمعہ کے دن سینیٹ کا اجلاس ہو ا رولز کو پائوں تلے دبا دیا گیا ،ڈنڈے کے زور پر غیر قانونی اور غیر آئینی قانون سازی ہوئی ،ہم اس قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجو ع کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں 17نومبر سیاہ ترین دن تھا ،قانون سازی میں شفافیت نہ ہوتو الیکشن کس طرح شفاف ہوسکتے ہیں ،آپ نے اپوزیشن جماعتوں سے کسی سے نہیں پوچھا ،کیا اپوزیشن جماعتوں نے کروڑوں ووٹ نہیں لئے ۔

انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم 22کروڑ عوام کی ترجمان بن چکی ہے ۔عوام سے اپیل کرتے ہیں نا اہل حکومت کے خلاف باہر نکلیں ۔حکومت ایک موزی بیماری کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔الیکشن کمیشن نے آپ کو سفارشات دیں تو آپ نے ان کو گالیاں دیں ۔کلبھوشن پکڑ ا گیا تو قوم کو امید تھی کہ اسے پھانسی ہوگی ۔انہوںنے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ،آپ نے ٹرمپ کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالا ،17نومبر کو کلبھوشن کی رہائی کیلئے قانون سازی ہوئی ،عمران خان خود کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں ،آپ نے کلبھوشن کو این آر او دیا ہے ۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت ہورہی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات