پیپلز پارٹی حالت جنگ میں ہے لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر گھر میں موجود تھی اور ہے‘راجہ پرویز اشرف

سب نے متحد ہو کر ناراض ساتھیوں کو منانا ہے،اس الیکشن نے پاکستانی سیاست کا رخ متعین کر دیا ہے‘صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب

اتوار 21 نومبر 2021 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حالت جنگ میں ہے،لاہور نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر گھر میں موجود تھی اور ہے ہم سب نے متحد ہو کر ناراض ساتھیوں کو منانا ہے،اس الیکشن نے پاکستانی سیاست کا رخ متعین کر دیا ہے۔وہ ٹائون شپ میںقمر زمان کائرہ اوراسلم گل اور رانا فاروق سعید کیساتھ رانا اشعر اور شہباز درانی کی ناشتہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں پارٹی کارکنوں کی نان چھولے،حلوہ پوری ،لسی،پٹھورے،کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں الیکشن کے بعد آپ کا شکریہ ادا کرنے آئوںگا،پنجاب میں حکومت بنانے کا عہد کر لیا ہے،پانچ دسمبر کو ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہونے دینا،5دسمبر تک ہم نے سونا نہیں،صرف محنت کرنی ہے۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ انتہا پسندی کی لہر کے مقابلہ میں ترقی پسند کی لہر کو اٹھانا ہے ۔

ملک کے اندر نیا ایم ایم اے بننے جا رہا ہے ملک میں ملا ازم کی کوئی گنجائش نہیں روشن خیالی کا نیا سفر شروع کریں گے ۔پاکستان میں روشن خیالی کی قوتیں حقیقی تبدیلی کے لیے تیار ہیں ۔این اے 133 کے الیکشن میں بھرپور جواب دیںگے ۔ ماحول بنا اس کو مزید گرمائیں گے پانچ دسمبر کو پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل کی ہی فتح ہوگی ،ملک کے مسائل کاحل جئے بھٹو کے نعرے میں ہے۔یو ٹرن خان ملک تباہ کر رہا ہے۔پیپلز پارٹی کے کارکن روشن خیالی کا نشان ہیںاس الیکشن کوجیت کر پیغام دینا ہے۔کہ روشن خیالی کی قوتیں باہر نکل چکی ہیں۔