لیفٹیننٹ شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ٹیم ری مائونٹس نے جیت لیا

اتوار 21 نومبر 2021 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ 2021ء سپانسرڈ بائی دی ڈین (Den) ٹیم ری مائونٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں نیوایج /رضویز کی ٹیم کو 7-1 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ 2021 ء کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر دی ڈین کے سی ایو فیصل تارڑ، مسز تمیز عالم ، شاہ قبلائی عالم، شاہ شمیل عالم لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضیٰ علی خان ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز ، کمانڈنٹ مونا بریگیڈیئر محمد نعیم اور فیملیز کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل میچ میں ٹیم ری مائونٹس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیوایج /رضویز کی ٹیم کو 7-1 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

ری مائونٹس کی طرف سے نکلوس انٹونیو نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار گول سکور کیے جبکہ دیگر میں راجہ تیمور ندیم نے دو جبکہ عمران شاہد نے ایک گول سکور کیا جبکہ نیوایج /رضویز کی طرف سے واحد گول تھامس نے سکور کیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 7-6 سے ہرا دیا۔ ٹیم ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا نے 5 جبکہ 2 گول راجہ جلال ارسلان نے سکور کیا جبکہ ٹیم ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی طرف سے ایندرس لورنٹے نے تین، میر حذیفہ احمد نے دو جبکہ ثاقب خان خاکوانی نے ایک گول سکور کی۔ اختتامی تقریب میںمرحوم جنرل شاہ رفیع عالم کی بیوہ مسز تمیز عالم اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :