ًمہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ،مہنگائی کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، حافظ حمداللہ
sجمعہ کے دن سینیٹ کا اجلاس ہو ا رولز کو پائوں تلے دبا دیا گیا ،ڈنڈے کے زور پر غیر قانونی اور غیر آئینی قانون سازی ہوئی ،ہم اس قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں ، سپریم کورٹ سے رجو ع کریں گے ] پی ڈی ایم 22کروڑ عوام کی ترجمان بن چکی ہے ،عوام نا اہل حکومت کے خلاف باہر نکلیں ،حکومت ایک موزی بیماری کی شکل اختیار کرچکی ہے اسے نجا ت حاصل کرنا بہت ضروری ہے، میڈیا سے گفتگو
اتوار 21 نومبر 2021 19:35
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے ،مہنگائی کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔عمران خان کو ان کی پرانی باتیںیاد کرانا چاہتا ہوں،کہتے تھے جب تیل اورڈالر مہنگا ہوتو سمجھو وزیراعظم چورہے ،عمران خان نے کہا تھا ٹیکسوں میں اضافہ بجلی مہنگی ہوتو سمجھو وزیراعظم چورہے ۔
انہوںنے کہاکہ جمعہ کے دن سینیٹ کا اجلاس ہو ا رولز کو پائوں تلے دبا دیا گیا ،ڈنڈے کے زور پر غیر قانونی اور غیر آئینی قانون سازی ہوئی ،ہم اس قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیں ،اس قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجو ع کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں 17نومبر سیاہ ترین دن تھا ،قانون سازی میں شفافیت نہ ہوتو الیکشن کس طرح شفاف ہوسکتے ہیں ،آپ نے اپوزیشن جماعتوں سے کسی سے نہیں پوچھا ،کیا اپوزیشن جماعتوں نے کروڑوں ووٹ نہیں لئے ۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم 22کروڑ عوام کی ترجمان بن چکی ہے ۔عوام سے اپیل کرتے ہیں نا اہل حکومت کے خلاف باہر نکلیں ۔حکومت ایک موزی بیماری کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔الیکشن کمیشن نے آپ کو سفارشات دیں تو آپ نے ان کو گالیاں دیں ۔کلبھوشن پکڑ ا گیا تو قوم کو امید تھی کہ اسے پھانسی ہوگی ۔انہوںنے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ،آپ نے ٹرمپ کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالا ،17نومبر کو کلبھوشن کی رہائی کیلئے قانون سازی ہوئی ،عمران خان خود کلبھوشن کے وکیل بن گئے ہیں ،آپ نے کلبھوشن کو این آر او دیا ہے ۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت ہورہی ہےمزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.