ً آفتاب شیر پائو کا حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور ہوشربا مہنگائی پر اظہار تشویش

ھ*بے حس حکمرانوں کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہی نہیں،چیئرمین قومی وطن پارٹی

اتوار 21 نومبر 2021 19:35

غ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2021ء) قومی وطن پارٹی کے چیئر مین آفتاب احمد خان شیر پائو نے حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور ہوشربا مہنگائی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بے حس حکمرانوں کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وطن کور پشاور میں پشاور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء پیر سیدسجاد علی شاہ کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیر سجاد علی شاہ کو آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چمکنی کیلئے پارٹی ٹکٹ بھی جاری کیا گیا جو آنے والے بلدیاتی انتخابات میں قومی وطن پارٹی کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات بشمول نوجوان نسل موجودہ حکمرانو ں سے بد ظن ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت عملی اقدامات اٹھانے کی بجائے طفل تسلیوں سے کام لے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے، ملک کی معاشی حالات روبروز ابتر ہو رہی ہے، ڈالر کی اونچی اڑان سے مہنگائی کی شرح مزید بلند ہو گئی ہے۔انھوںنے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں اور ملک کی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کی ایماء پر بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پچھلے حکومتوں کو مورد الزام ٹہرا رہی ہے جو منطقی ہے ،حکمران اپنی کارکردگی دکھائے کہ انھوں نے گزشتہ تین سالوں میں ملک و قوم کیلئے کیا کیا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی وائس چیئرمین سید فیاض علی شاہ،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل اور دیگر صوبائی و ضلعی عہدیدار بھی موجود تھی