U پی ڈی ایم کا جلسہ فلاپ شو تھا ‘ عابد علی

×پی ڈی ایم میں شامل بڑی بڑی جماعتیں عوام کو گھر سے نکالنے میں ناکام ہو گئی ہیں ‘ رکن صوبائی کونسل پاکستان پیپلز پارٹی

اتوار 21 نومبر 2021 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی کونسل الحاج عابد علی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پشاور جلسے پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے پشاور کی تاریخ کا ناکام ترین جلسہ کیا جو باعث ان کے لئے شرمندگی بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)‘ جمعیت علمائے اسلام اور قومی وطن پارٹی جیسی بڑی پارٹیاں پی ڈی ایم میں شامل ہیں لیکن پھر بھی وہ عوام کو گھروں سے نکالنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مخصوص لوگوں کا ٹولہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ایم کے قائدین کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عابد علی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز نوشہرہ میں کامیاب ترین جلسہ کیا جس سے مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور انہیں حل کرنے میں کسی قسم کی لاپرواہی نہیں کررہی بلکہ عوامی مسائل کو اولین ترجیح پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو پشاور میں ہونے والا یوم تاسیس پاکستان کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا جس میں چاروں صوبوں سے کارکنان بھر پور شرکت کرینگے جس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کرینگے اور مخالفین کو بتائیں گے کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوام میںمقبول ترین جماعت ہی