پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا

پیر 22 نومبر 2021 13:47

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچائو کا عالمی دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد ایڈز جیسی مہلک مرض سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و ا?گاہی پید اکرنا اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے ننکانہ صاحب سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموںکی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے صحت کے ماہرین ایڈز جیسی مہلک مرض کی علامات اور اس سے بچائو کی تدابیر کے متعلق ا?گاہی دیں گے اس روز اخبارات معلوماتی فیچر شائع کریں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

۔ایڈز کا عالمی دن دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 1987ئ میں منایا گیا ۔ایک عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک لاکھوں افراد ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد ہی ایڈز سے متاثر ہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :