چوہدری محمد رشید بیگ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے پونا ہل ویو مارکی میں تعزیتی ریفرنس و دعائیہ تقریب

پیر 22 نومبر 2021 14:30

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2021ء) جماعت اسلامی تحصیل سماہنی کے زیر اہتمام چوہدری محمد رشید بیگ مرحوم (سابق امیدوار اسمبلی جماعت اسلامی حلقہ 6 سماہنی) کے ایصال ثواب کے لیے پونا ہل ویو مارکی میں تعزیتی ریفرنس و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین و اہلیان علاقہ نے رشید بیگ کی خدمات پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض جماعت اسلامی کے رہنما محمود شفیع نے سر انجام دئیے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر سردار خالد محمود خان نے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رشید بیگ مرحوم کی وفات کو عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کے شکر گزار رہیں گے مرحوم کی وفات ان کے بھائیوں اور فیملی کے لیے بہت نقصان دہ ہے ان کی وفات پر دل کرتا ہے کہ کوئی ہم سے بھی تعزیت کرے راجہ ریاض اور رشید بیگ اس دنیا سے چلے گئے لیکن ان کی روشن کی گئی شمع ہمیں جلتی رہے گیانہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو پاکستانی حکمرانوں سے امید تھی کہ وہ 5اگست کے ہندوستانی اقدامات کے تدارک کے لیے روڈ میپ دیں گے لیکن روڈ میپ دینے کے بجائے دہشت گرد کلبھوشن کو این آر او دے کر کشمیریوں کے سینے چھلنی کردئیے،مقبوضہ جموں وکشمیر کی سرزمین کو خون سے سیراب کرنے والے ہندوستان کے جاسوس کو اپیل کا حق دینا کشمیریوں کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے،گزشتہ دو روز میں سری نگر اور کولگام میں 8نہتے کشمیریوں کو شہید کیاگیا تقریب سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق،سابق امیدوار جماعت اسلامی پروفیسر فخرالدین،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری وحید اکرم ایڈووکیٹ،مرزا عبدالقدیر فاروقی،مسلم کانفرنس کے رہنما میجر (ر) خضر الرحمن،پروفیسر غلام حسین،چوہدری اسماعیل،چوہدری ذولفقار،راجہ رزاق کشمیری،صوبیدار محمد رفیق نے سابق جماعت اسلامی کے سابق امیدوار اسمبلی رشید بیگ (مرحوم کی خدمات پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت انہوں نے عوامی خدمات کو جاری رکھا ہوا تھا انہوں نے آخری دم تک جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ملک کے دفاع میں انکل رشید بیگ کی خدمات کو کبھی بھولا نہیں جا سکتا مرحوم بیگ نے 1996 کو سماہنی سے جماعت اسلامی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا حلقہ سماہنی میں آج تعزیتی ریفرنس کے موقع پر کئی فوتیدگیاں بھی ہوئی ہیں لیکن پنڈال پھر بھی بھرا ہوا ہے یہ لوگوں کا ان کی محبت کا واضح ثبوت ہے آخر میں مرحوم کے ایثال ثواب کے دعا بھی کی گئی