قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے تعاون سے آگاہی سیشن کا انعقاد

پیر 22 نومبر 2021 17:37

گلگت ۔22نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 21 نومبر2021ء) :قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں   ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ نے"فیوچر آف ایپ انڈسٹری "کے عنوان پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق سیشن  انعقاد کرنے کا مقصد ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت سمیت مختلف قسم کی ٹیکناجیکل ایپ سے متعلق روشناس کرانا تھا۔

(جاری ہے)

آگاہی سیشن میں وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ان کے ہمراہ  ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے زمہ دارافراد، شعبہ کمپیوٹر سائنسزکے فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔آگاہی سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے جدید ٹیکنالوجی اورکی افادیت واہمیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی اور طلبہ وطالبات کو ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت سے آگاہی حاصل کرنے پر زور دیا۔