اب نکاح ہو چکا،ہم نے دلہن الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی ،شبلی فراز

بلاول سمیت اپوزیشن کیلئے ای وی ایم سیاسی موت ، اپوزیشن اس مشین کا بٹن دبانے کو بھی گناہ سمجھتے ہیں، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

پیر 22 نومبر 2021 23:23

اب نکاح ہو چکا،ہم نے دلہن الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی ،شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے کہا کہ اب نکاح ہو چکا ہے ، ہم نے دلہن الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی ہے۔بلاول سمیت اپوزیشن کیلئے ای وی ایم سیاسی موت ہے ، اپوزیشن اس مشین کا بٹن دبانے کو بھی گناہ سمجھتے ہیں، اپنے ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم مستند قسم کا کیلکولیٹر ہے،اس میں انٹرنیٹ،وائی فائی اور نہ ہی بلیوٹوتھ کی ضرورت ہے،بلاول سمیت اپوزیشن کے لیے ای وی ایم سیاسی موت ہے، اپوزیشن والے اس مشین کا بٹن دبانے کو بھی گناہ سمجھتے ہیں۔

کہ اپوزیشن والے ای وی ایم کے قریب تک نہیں گئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن قوانین کے مطابق بنائی ہے ، 2017سی2021تک الیکشن کمیشن نے صرف ایک تجربہ کیا، کس مشین کو رکھنا اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،الیکشن کمیشن مزید بہتری لانا چاہتے ہیں تو وہ کر سکتے ہیں،روزانہ2ہزار مشینیں یہاں تیار ہو سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

شبلی فراز نے کہا کہ اسمبلی سے قانون پاس ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن کو اس پر کام کرنا ہوگا، ہم نئے دور کا راستہ نہیں روک سکتے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ووٹ ڈالنا انتہائی آسان ہے،اسٹیٹس کو کا حامی طبقہ تبدیلی کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔