میتھیو ہیڈن نے شائقین کا تجسس دور کردیا

پیر 22 نومبر 2021 23:30

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ کا تجسس ختم کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا۔میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ کی بیچینی کو ختم کرتے ہوئے وہ اعلان کردیا جس کا ذکر انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں کیا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ وہ HAYDOS380 کے نام سے اپنی ایپ متعارف کروانے والے ہیں جوکہ 7 دسمبر کو لانچ ہوگی۔میتھیو ہیڈن نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ HAYDOS380 چیلنج سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو آئیں اور بلا تھامیں۔

(جاری ہے)

ہیڈن نے مزید کہا کہ لانچنگ کے بعد ان کی ایپ کو گوگل یا ایپ سٹور سے مفت ڈان لوڈ کیا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میتھیو ہیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں آج رات کسی دلچسپ چیز کا اعلان کرنے والا ہوں۔میتھیو ہیڈن نے سوالیہ انداز میں کہا تھا کہ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کیا ہو سکتا ہی ہیڈن کی جانب سے سوال پوچھنے پر شائقینِ کرکٹ اپنی طرف سے اندازے لگا رہے ہیں، زیادہ تر صارفین کا یہی کہنا تھا کہ میتھیو ہیڈن پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :