پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی دعوت اسلامی پنجاب کے دفتر پہنچ گئے

راجہ پرویز اشرف اور دیگر مہمانوں کو وقاص عطاری نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور بریفننگ دی دی گئی

منگل 23 نومبر 2021 00:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی دعوت اسلامی پنجاب کے دفتر پہنچے جہاں دعوت اسلامی پنجاب کے نگراں لیاقت عطاری،عظیم عطاری،ندیم عطاری ،مقصود شاہ اور دیگر نے استقبال کیا۔ اس موقع پر بیرسٹر عامر حسن، ذوالفقار علی بدر،ملک جمشید شہباز اور دیگر بھی موجود تھے،راجہ پرویز اشرف اور دیگر مہمانوں کو وقاص عطاری نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور بریفننگ دی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وہ پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق گھرکی کے گھر گئے جہاں ثمینہ خالد گھرکی،یوسف گھرکی نے انکا استقبال کیا جبکہ یونین کونسل 228 میں ذوالفقار علی بدر کیساتھ دورہ کیا سیاسی و سماجی شخصیت زیشان قادری ، مشاہد علی قادری ،سرفراز علی قادری،عدنان جعفری،علی عطاری نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر یوسی صدر اشفاق بٹ سابق صدر پیپلز یوتھ عامر سہیل بٹ،عدنان گورسی،بشارت علی بھی موجود تھے۔بعد ازاں انہوں نے بابا نعمت اللہ اور یونین کونسل 225میں سنی تحریک اور ٹی ایل پی کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل۔کو جتوانے کیلیے بھر پور حمایت کی درخواست کی