پیپلز پارٹی نے این اے 133میں اسلم گل کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت مانگی لی

مشاورت کے بعد جواب دینگے، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر کی منصورہ میں پریس کانفرنس

منگل 23 نومبر 2021 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی نے این اے 133میں اسلم گل کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت مانگی لی۔مشاورت کے بعد جواب دینگے، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر کی منصورہ میں پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ اور اسلم گل کیساتھ پیر کی شام منصورہ پہنچے۔

جہاں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری اور دیگر نے انکا استقبال کیا ،ملاقات میں بیرسٹر عامر حسن،ذوالفقار علی بدر،محمد اصغر،محسن ملہی،یاسر بارا،عمر ایاز افرازنقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے نائب امیر جماعت سے این اے 133میں اسلم گل کی حمایت کی درخواست کی بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے تعلقات بہتر ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی سے اسلم گل کی حمایت مانگی ہے۔جس پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اسلم گل کی حمایت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے حوالے سے شکوک بڑھا دئیے ہیں ،الیکشن کمشن کو با اختیار بنایا جائے۔تمام سٹیک ہولڈرز کو اکھٹا ہونا ہو گا۔ناقص قانون سازی آئین و جمہوریت کے بر عکس ہی