بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس

ایسا بلدیاتی نظام تیار کیا جارہا کہ جس میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں مزید توسیع کی جارہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ و دیگر کی پارٹی چیئرمین کو بریفنگ

منگل 23 نومبر 2021 00:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس پیر کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقدہ ہوا ۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین کو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر شاہ اور مشیر قانون مرتضی وہاب کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایسا بلدیاتی نظام تیار کیا جارہا کہ جس میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں مزید توسیع کی جارہی ہے۔

ایسا قانون بنایا جارہا ہے کہ جس سے بلدیاتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کے مسائل کے فوری حل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو ناگزیر قرار دیا۔اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ، جمیل سومرو، سعید غنی، ناصرشاہ، منظور وسان، مرتضی وہاب، سہیل انور سیال، ضیا لنجار اور شیراز راجپر اور دیگر بھی موجود تھے ۔