اینی میٹڈ فلم’’ بے میکس ‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا‘ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی

منگل 23 نومبر 2021 11:56

اینی میٹڈ فلم’’ بے میکس ‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا‘ فلم اگلے سال ریلیز ..
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) اینی میٹڈ فلم ‘‘بے میکس ‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی میں بے میکس صحت کی دیکھ بھال کرنے والا ایک روبوٹ ہے جو خیالی شہر سان فرانسوکیو کے گرد گھومتا ہے اور مدد کی ضرورت مند لوگوں کی مدد کرتا ہے۔بے میکس لوگوں کی دیکھ بھال خاص کر بوڑھی خواتین کے لیے ورزش اور بچوں کو بینڈ لگانے کا طریقہ سکھانے تک کام کرتا ہے جبکہ وہ کافی شاپ اٹینڈنٹ بھی بنتا ہے۔ فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :